تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:25

شاہ زیب قتل کیس:گواہ نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا

آج نیوز - کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کی سماعت کی، کیس کے چشم دید گواہ محمد شاہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی کے روبرو ہوئی۔ آج ہونے والی سماعت کے موقع پرکیس کے چشم دید گواہ محمد شاہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، چشم دید گواہ نے عدالت کمرہ عدالت میں موجود شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو شناخت کرلیا، گواہ نے عدالت کو بتایا کہ پہلے جھگڑا ہوا اور پھر کنڑی کلب اپارٹمنٹ میں شاہ زیب پر تشدد کیا گیا۔ اس کے بعد خیابان بحریہ پر شاہ زیب کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی، گواہ اپنے بیان میں بتایا کہ وہ خود اور احمد زبیری شاہ زیب کو زخمی حالت میں اسپتال لے کر گئے جس کے دس منٹ بعد ڈاکٹروں نے شاہ زیب کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.