30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:25
واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی ،محکمہ گیس سے نادہندگان کی فہرست طلب
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اورمحکمہ گیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر تمام نادہندگان کی فہرست طلب کر لی ہے۔الیکشن کمیشن واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اورمحکمہ گیس کو خط لکھے ہیں کہ نادہندگان کی فہرست 48 گھنٹوں میں فراہم کی جائے تا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کی جا سکے۔پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا ہاوٴسز سے بھی تمام نادہندگان کی فہرست مانگی گئی ہے۔