تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:35

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

آج نیوز - ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی ، رپورٹ کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استورمیں صفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،جبکہ مری سولہ ،کوئٹہ،سکردو انیس،لاہور،اسلام آباد اٹھایئس ،حیدرآباد اورکراچی میں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تاہم گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت چھتیس اورمیرپورخاص میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدارچھ ہزارسات سوتیرہ فی مکعب میٹرریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.