تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:55

ڈبلیو ٹی اے میامی ٹینس:فائنل ،ماریہ شراپوا،سرینا ویلیمز مدمقابل

آج نیوز - ڈبلیو ٹی اے میامی ٹینس چیمپیئن شپ کا کا نٹے دار فائنل اب سے کچھ دیر بعد ماریہ شرا پوا اور سرینا ویلیمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میامی میں پانچ مرتبہ کی چیمپیئن امریکہ کی سرینا ولیمز اور چارمرتبہ کی رنر اپ روس کی ماریہ شرا پوا کے درمیان کورٹ پر شائقین کو زبردست کھیل کی توقع ہے۔ سیمی فائنل میں سرینا نے پولینڈ کی ایگنی سکا کو چھ صفراور چھ تین سے زیر کیا ہے جبکہ شرا پوا سربیا کی ایلینا جانکووک کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی ہیں۔ سرینا ویلیمز کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میں پہنچنے پربہت خوش اوربے تاب ہیں کیوں کہ شرا پوا سے ان کا فائنل ہے جو اچھی کھلاڑی اب ان کا ایک زبردست میچ ہونے کو ہے جس میں شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ جبکہ شرا پوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کریئر میں میامی ٹائٹل کا بھی اضافہ کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ پوری کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر سے ان کے پچپن کی یادیں وابستہ ہیں وہ چاہیں گی کہ یہاں بھی فاتح بنیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.