30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:35
پنجاب:بجلی بحران وپانی کی قلت سے شہریوں کی زندگی اجیرن
آج نیوز - پنجاب میں جہاں بجلی کا بحران روز بروز بدترین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،وہیں پانی کی قلت نے بھی شہریوں کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے، گوالمنڈی،مزنگ،گلشن راوی،اقبال ٹاون،سمن آباد، کچافیروز پورروڈاور اچھرہ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک جاپہنچا ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوگئی ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندے قوم کو اندھیروں اور پریشانیوں میں دھکیل کر ایک بار پھراقتدار کے خوابوں میں گم ہیں۔