30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:34
اسلحہ کی نمائش کرنیوالے امیداروں کے کاغذات مسترد کردیئے جائیں، الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں۔ نوابشاہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے جہاں امیدواروں کے حامی کھلے عام اسلحے سمیت کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفاتر پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن نے اسلحہ کی کھلے عام نمائش کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش اایا تو اس کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہ آئیں۔