تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:45

کچے کا علاقہ پرامن ہوگیا،ڈی پی او

آج نیوز - ڈی پی او راجن پور صادق علی ڈوگرنے کہا ہے کہ پولیس نے ڈاکووٴں کے خلاف کارروائی کرکے نو گو ایریاز کو اب امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کچے کی چیک پسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کچے کا علاقہ ڈاکووٴں کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے ساتھ صوبہ سندھ سے بھی شہریوں کو اغواء کرکے اس علاقے میں رکھا جاتا تھا، ڈاکووٴں نے مضبوط مورچے بنا رکھے تھے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس نے آپریشن کرکے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.