30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:45
محمود خان اچکزئی نے این اے262سے کاغذات جمع کرادیئے
آج نیوز - پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے این اے دو سو باسٹھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، محمود خان اچکزئی نے حلقہ این اے دوسوباسٹھ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، کاغذات نامزدگی ان کے بھائی ڈاکٹر حامد اچکزئی نے جمع کرائے جبکہ حلقہ این اے دو سو باسٹھ پر ق لیگ کے عبدالولی اور مولوی منظور نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی گیارہ پر جماعت اسلامی کے قاری عطاء اللہ مسلم، آزاد امیدوار مولوی منظور اور ق لیگ کے ڈاکٹر رفیع اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔