تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:50

عاقل شاہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی

آج نیوز - پشاور کی مقامی عدالت میں سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔ پشاور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبر خان کی عدالت میں سینئر سول جج ضیاء الرحمان، ریجنل الیکشن کمشنر اور سابق ریٹرننگ افسر نے عاقل شاہ کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران اپنا بیان قلمبند کرایا۔ان کہنا تھا کہ عاقل شاہ کی بے اے اور ایم بی اے کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن نے بوگس قرار دیا ہے۔ عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ڈگری جعلی نہیں بلکہ ڈگریاں ڈگریاں دینے والے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ نہیں۔ سابق صوبائی وزیر کھیل عاقل شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈگری جعلی قرار دینا الیکشن کمیشن کا نہیں بلکہ یہ ہائر ایجوکیشن کا کام ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.