30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:51
ای سی پی:1 ہزار امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال مکمل
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال مکمل کرلی ہے،الیکشن کمیشن نے یوٹیلٹی بلزنادہندگان کی فہرستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کہتے ہیں کہ ملک بھر میں تین ہزار ایک سو چھبیس کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں،جن میں سے ایک ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کرکے ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے ہیں،کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی پڑتال نیب،نادرا،ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سے کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے پڑتال کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے تمام ادارے تعاون کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے ان تمام امیدواروں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں،جنہوں نے یوٹیلٹی بلزادا نہیں کئے،نادہندگان کی فہرست سے جانچ پڑتال کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے گا۔