30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:57
آئندہ حکومت پی پی کی ہوگی،منظور وسان
آج نیوز - سابقہ صوبائی وزیر منظورحسین وسان نے کہاہے کہ سیاست میں چھوٹے بڑے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، پارٹی میں لوگوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔خیرپور کے حلقہ پی ایس بتیس سے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، انہوں نے پانچ سالہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور لاتعداد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا، آئندہ حکومت میں آکر غریب عوام کی خدمت کریں گے۔