30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:5
پیپلز لائرفورم کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا
آج نیوز - پیپلز لائر فورم کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے حلف لیا،عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کے منشور کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزلائرفورم کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا،نومنتخب عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کے منشوراورقواعد و ضوابط پرعمل کرنے اورپیپلزپارٹی کے نظریئے کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔