30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:14
ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ:قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی حصہ لیں گے
آج نیوز - آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے آٹھ کھلاڑیوں کی ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ میں شمولیت کے لیے ایشیائی فیڈریشن سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب قومی رینکنگ کے اجراء کے بعد کیا گیا ہے عالمی چیمپیئن محمد آصف سمیت سات سرفہرست کیوئیسٹس چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نئے قومی چیمپیئن حمزہ اکبر، عمران شہزاد، محدم شجاد، عبدالستار، بابر مسیح ، شاہد آفتاب اورابوصائم شامل ہیں۔ ایشین چیمپیئن شپ ستائیس اپریل سے تین مئی تک شہر قائد میں کھیلا جائے گا۔ اب تک چین بھارت اور جنوبی کوریا سمیت دس ممالک کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔