30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:14
سندھ: لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
جیو نیوز - کراچی … وزارت داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق لائسنس یافتہ اسلحہ ساتے لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محافظوں کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی کے اطلاق کیلئے قانون پر سخت سے عملدرآمد کیا جائے۔