تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:45

اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ

آج نیوز - رواں ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گیارہ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سبزیاں، پھل، دالیں اور گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بھی کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی سترہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مزید گیارہ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چھ روز کے دوران پیاز کی قیمت میں گیارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چکن نو فیصد، چینی سات فیصد اور کیلے تین فیصد مہنگے ہوگئے، چاول، لہسن، مٹن، بیف، دال مونگ اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ روپرٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ تئیس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر ماہانہ آٹھ ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لئے قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح آٹھ اعشاریہ پانچ سات فیصد رہی، بارہ ہزار روپے آمدنی والوں کے لئے دس فیصد اور اٹھارہ ہزار تک آمدنی والوں کے لئے قیمتوں میں اضافے کی شرح نو اعشاریہ تین فیصد رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.