تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:5

دپیکا اور رنویر میں دوستی مضبوط

آج نیوز - بالی وڈ میں مختلف اداکاروں کے درمیان دوستی ،محبت اوراختلاف کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں اور اب ایک نئی خبر گردش کررہی ہے اور وہ دپیکا اور بینڈ باجا بارات سے فلم نگری میں قدم رکھنے والے اداکار رنویر سنگھ سے متعلق ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان بہت گہری دوستی ہے ۔پہلے بھی دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا گیا ہے تاہم اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ رنویر سنگھ زخمی ہونے کے باوجود صرف دپیکا سے ملاقات کرنے کیلئے کئی میلوں کا سفر کرکے وائی گئے ہیں ۔رنویر کلکتہ میں غنڈے فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن وہ دپیکا سے ملنے کیلئے کئی میلوں کا سفر کرکے وائی گئے ۔دپیکا وائی میں روہیت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ۔رنویر بھی متعدد مواقعوں پر دپیکا کی مداح سرائی کرتے رہتے ہیں جبکہ اس مرتبہ دپیکا نے بھی اپنے دل کی بات کہہ ڈالی ہے کہ وہ رنویر کے ساتھ خود کو خاص محسوس کرتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.