تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:26

کراچی:ٹارگٹ کلنگ،2 سٹی وارڈنز سمیت 10 افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹوں میں دو سٹی وارڈنز سمیت مزید دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اب تک دس افراد کو ہلاک کردیا گیا،ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب کھڑی سٹی وارڈن کی موبائل پر فائرنگ سے تین سٹی وارڈن زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،صدر میں کریم سینٹر مارکیٹ کے صدر مولانا ظفر کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ گلبہار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی زندگی کی بازی ہار گیا ایک اور واقع مین شرافی پولیس کی فائرنگ سے مانسہر کالونی میں واقع اٹک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کر نے والا ڈکیت ہلاک ہوگیا ایک اور واقع میں پرانہ حاجی کیمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے راحیل نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ سلیم جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی مہران ٹاون کے قریب مسجد کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سی ویو سے بھی ایک بوری بند لاش بر آمد ہوئی۔ ماری پور کلری تھانہ کی حدود میں فائرنگ سے سب انسپیکٹر ظہور الہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کلری تھانہ میں تعینات تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.