تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:25

پشاور: خود کش حملے کے بعد مختلف علاقوں سے 45 مشتبہ افراد گرفتار

جیو نیوز - پشاور … کمانڈنٹ ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے 45 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق فخر عالم روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اندرون شہر کے علاقوں یکہ توت، گنج اور نواحی علاقوں سربند، بڈھ بیر اورحیات آباد سے 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ قبائل سے آنے والے راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ کارخانو چیک پوسٹ، باڑہ قدیم چیک پوسٹ اور متنی کے علاقو ں میں بکتر بند گاڑیاں بھجوادی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ایف سی ہیڈ کوارٹرسے ملحقہ دل جان پلازہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.