30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:35
کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،2 ملزمان زخمی
آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار سمیت دو ملزمان زخمی ہو گئے۔لیاری کے علاقے بغدادی کالونی، شابیگ لائن، سیفی لائن، بہار کالونی اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدر میں قتل ہونے والے تاجر ظفر میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار اور دو ملزمان زخمی ہو گئے۔