30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:45
پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،پی پی کے رہنماؤں میں اختلافات
آج نیوز - پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، سینئر رہنماء سید خورشید شاہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کئی نشستوں پر پارٹی رہنماوٴں کے اختلافات سامنے آ گئے۔ رکن پارلیمانی بورڈ خورشید شاہ نے بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی رہنماوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔