30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:55
عراق :ایرانی پروازوں کی چیکنگ سخت کرنے کا فیصلہ
آج نیوز - عراق نے ایرانی پروازوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ۔عراقی وزیر اعظم کے ترجمان علی موسوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو اسلحے کی ترسیل کے شکایات میں اضافہ ہوا ہے ،اسلئے فضائی حدود میں ایرانی پروازوں کی جانچ میں سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جانچ میں اضافے کا مقصد اسلحے کی مبینہ ترسیل کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔کیری کے دورہ عراق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو صرف شواہد نہیں صرف معلومات دی گئی ہیں ۔پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیر نے اپنے دورے کے دوران عراقی فضائی حدود سے شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کو اسلحے کی ترسیل کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد اب عراقی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔