30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:4
میانمار :مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی
آج نیوز - میانمار میں مسلم کش فسادات کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے، تیرہ سو سے زائد مکانات تباہ کردئے گئے ہیں، نو ہزار مزید افراد بے گھر ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق تازہ فسادات وسطی میانمار کے علاقے میں بد ھوں اور مسلمانوں کے مابین جھگڑے سے شروع ہوئے جو پندرہ شہروں تک پھیل گئے، تشدد کے ایک سو تریسٹھ واقعات میں تیرہ سو پچپن مکانات ،دکانوں اور عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔ نو ہزار سے زائد متاثرین نے عارضی کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار میں مسلم کش فسادات پر قابو نہیں پایا گیا توصورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین کی بحالی کے ادارے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک متاثرین کو سہولیات فراہم نہیں کی۔ بدھ انتھاپسند کا موقف ہے کہ مسلمان اصل میں بنگلادیش کے شہری ہیں۔ اس لئے انہیں وہاں چلے جانا چاہئے۔