30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:15
ای سی پی: یوٹیلٹی بلز نادہندگان کی فہرستیں طلب
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں سے یوٹیلٹی بلزنادہندگان کی فہرستیں مانگ لیں،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے تمام ادارے تعاون کریں۔ الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں سے انتخابات میں حصہ لینے والے ان تمام امیدواروں کی فہرستیں مانگ لی ہیں، جنہوں نے یوٹیلٹی بلزادا نہیں کیے ہیں ،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کہتے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہونے سے قبل تمام ادارے نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن دیں،تاکہ جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جا سکے۔