تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:45

دوہری شہریت:نااہل سابق ارکان کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری

آج نیوز - دوہری شہریت کی وجہ سے نااہل ہونے والے سابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام بھی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق دْہری شہریت پرنااہل ہونے والوں میں پانچ سابق قومی اسمبلی کے اراکین ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی کے پانچ اور سندھ اسمبلی کے دو سابق ارکان بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے نااہل سابق ارکان میں فرح ناز اصفہانی، شہناز شیخ، زاہد اقبال، جمیل ملک ، فرحت محمد خان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ دْہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں عاصم حسین، حیدر عباس رضوی، دونیا عزیز ،سید طیب حسین، ندیم احسان، فوزیہ اعجاز، سبین رضوی، اریش کمار، عارف عزیز شیخ، جمیل احمد ملک اور فوزیہ اصغر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.