30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:45
ڈینگی کا خطرہ: لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم اپریل سے اسپرے کرنیکا اعلان
جیو نیوز - لاہور … محکمہ صحت ڈینگی کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر یکم اپریل سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسپرے شروع کرے گا۔ لاہور میں ہیلتھ سیمینار کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ بابر حیات تارڑ کا کہنا تھاکہ ڈینگی کا سب سے زیادہ خطرہ جون جولائی میں ہے، جس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اسپرے کیا جائے گا تاہم فوگی اسپرے نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ خون اینلائزر، ادویات اور دیگر سامان بھی درآمد کرلیا گیا ہے جس پر 10کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خریدی گئی ادویات زائد المیعاد نہیں، اس سال بھی ڈینگی کو پھیلنے نہیں دیں گے۔