30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:45
پنجاب:طویل لوڈشیڈنگ،شہریوں کی زندگیاں اجیرن
آج نیوز - پنجاب میں بجلی کا بحران روز بروز بدترین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،شہروں میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بیس گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگیاں اجیران کر رکھی ہیں۔صوبائی دالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے،گوالمنڈی،ٹھوکر نیاز بیگ،مزنگ،گلشن راوی،اقبال ٹاون،ساندہ،سمن آباد اور اچھرہ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اندرون لاہور کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں تین تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سولہ گھنٹے سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دی ہیں۔۔امن آباد،لدے والا وڑائچ،قلعہ دیدار سنگھ،سمندری سمیت صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال،ساہی وال،سرگودھا،مظفرگڑھ،حافظ آباد،گجرات،جھنگ،ملکوال ،بھکر،میانوالی،رحیم یار خان،اوکاڑہ اور بہاولپور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔