30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:5
ایچ ای سی:چوہدری نثار کا انٹر کا سرٹیفکٹ مسترد
آج نیوز - ایچ ای سی نے مسلم لیگ نون کے رہنما چوہددی نثار علی خان کا انٹر کا سرٹیفکٹ مسترد کر دیا،ایک سو پچاس سے زائد سابق پارلیمنٹرین کی ڈگریاں بھی مشکوک ہونے کا خدشہ ہے،ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ انٹر اور میٹرک کی اسناد کے بغیر بی اے کی ڈگری مشکوک تصور ہو گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کیمرج یونیورسٹی کے سادہ کاغذ پر سرٹیفکٹ دیا ہے،جسے ایچ ای سی نے مسترد کر دیا ہے،ایچ ای سی کا کہنا ہے سادہ کاغذ پر دیا جانے والے سرٹیفکٹ قابل قبول نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو اور غلام فرید کاٹھیا کا نام بھی مشکوک لسٹ میں شامل ہے،اس کے علاوہ ثمینہ خالد کھرکی اور سید سردار احمد کی ڈگریاں بھی مشکوک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سو پچاس سے زائد سابق پارلیمنٹرین کی ڈگریاں مشکوک ہونے کا خدشہ ہے،ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ انٹر میٹرک کے اسناد کے بغیر بی اے کی ڈگری مشکوک تصور ہو گی،ایچ ای سی نے رابطہ کرنے والے سابق پارلیمنٹرین کو کہا ہے کہ وہ ایچ ای سی کی ڈیمانڈ کے مطابق اسناد جمع کروائیں۔کل ڈگریوں کی تصدیق کرنے کی توسیعی ڈیڈ لائن کا آخری روز ہے۔