تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:5

سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس نرخوں میں اضافے کی درخواست

جیو نیوز - کراچی … سوئی سدرن نے گیس کے نرخوں میں 31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا سے کردی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 7.5 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر اوگرا عوامی سماعت 18 اپریل کو کراچی میں کرے گی۔ اوگرا کے تحت ہونے والی سماعت میں سی این جی ایسوسی ایشن، صنعتکار، کمرشل اور گھریلو صارفین کے نمائندے اپنا موٴقف پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عوامی سماعت کے بعد اوگرا درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.