30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:15
جعلی ڈگریوں کی تصدیق،چیئرمین ایچ ای سی کا خط
آج نیوز - چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،جاوید لغاری کہتے ہیں ہائیرایجوکیشن کمیشن سابق چون ارکان کی ڈگریاں جعلی قراردے چکا ہے۔ چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کو خط میں لکھا ہے ،خط میں ایک سونواسی سابق ارکان کی ڈگریوں کے بارے میں رائے مانگی گئی ہے،جاوید لغاری کہتے ہیں ہائیرایجوکیشن کمیشن سابق چون ارکان کی ڈگریاں جعلی قراردے چکا ہے،ایچ ای سی کے کاغذات میں غیرتصدیق شدہ ڈگریوں کو جعلی تصورکیا جاتاہے،جبکہ ہائیرایجوکیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ڈگریوں کا عمل تیزکرنے کیلئے ہفتہ اوراتوارکو کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، امیدوارصبح آٹھ سے رات دس بجے تک ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔