تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:14

لیاری میں رینجرز کا آپریشن،فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی … کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مسلح ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا، 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 8 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف اقسام کے ہتھیار، دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ لیاری میں ہونے والے آپریشن کے دوران مسلح ملزمان اور رینجرز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کا ایک جوان زخمی ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہو نے والے ملزمان گزشتہ روز ایمپریس مارکیٹ کے تاجر مولانا ظفر کے قتل میں ملوث ہیں۔ آپریشن کے بعد لیاری کے علاقہ مکینوں نے آٹھ چوک اور ماری پور روڈ پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ تاہم رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.