30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:35
کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی ڈیڈلائن میں 1 دن رہ گیا
آج نیوز - کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن میں ایک دن باقی رہ گیا۔درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ این اے دو سو پچاس پر سب کی رال ٹپکنے لگی،اتوار کے بعد امیدواروں پر انتخابات میں حصہ لینے کے تمام دروازے بند ہوجائیں گے۔شہر کے مختلف علاقوں سے امیدوار جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے رہے۔لیاری سے بلآخر پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں آگئے۔ زیرحراست شاہ جہاں بلوچ نے این اے دو سو اڑتالیس، ثانیہ ناز نے پی ایس ایک سو نو، فہیم بلوچ کے پی ایس ایک سو دس اور عدنان بلوچ نے پی ایس ایک سو گیارہ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔کراچی کا حلقہ این اے دو سو پچاس شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے،سب کی رال اس نشست پر ٹپک رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سب نے اس نشت پر تگڑے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔جن میں خوش بخت شجاعت، فاروق ستار، پرویز مشرف اور نعمت اللہ خان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی شامل ہیں،مسلم لیگ نون کے نہال ہاشمی نے این اے دو سو اکیاون اور پی ایس ایک سو سولہ، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی نے این اے دو سو باون، اسداللہ بھٹو نے این اے دو سو تریپن، مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری نے این اے دو سو پچاس اور جے یو پی کے اویس نورانی نے این اے دو سو اننچاس، دو سو پچاس اور دو سو چھپن سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔