30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:45
گیارہ مئی کو تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا،عمران خان
آج نیوز - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں گیارہ مئی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا،حکمران سیاست کو کاروبار بناچکے ہیں،اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے امیر انسان وہ ہوتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا کوئی غریب نہیں ہوتا،پنجاب حکومت نے تو نوجوانوں کی قیمت لیپ ٹاپ رکھ دی ہے،عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ ہفتے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھ دے گی،جو عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا،پانچ سال میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہونے والا ہے،عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ان کے رضا کار گھر گھر جا کر اپنا پیغام پہنچائیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر دس دس نوجوان کھڑے کردیں گے پر دیکھیں گے کیسے دھاندلی ہوتی ہے۔کل سوات میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔