تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:5

انتخابی اتحاد قائم ہونے کی توقع نہیں،لیاقت بلوچ

آج نیوز - جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی انتخابی اتحاد قائم ہونے کی توقع نہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قاف، اے این پی اور ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی نہیں کریں گے۔ گوجر انوالہ میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہونے والے ضلعی امیر بلال قدرت بٹ کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت کے کارکن عام انتخابات کے آغاز میں تشدد کے ذریعے بیلٹ پر اثر انداز ہونے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، دھمکیوں سے تبدیلی اور اسلامی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات نگران حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے منشور اور انتخابی نشان پر ہی انتخابات میں حصہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.