تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:45

کراچی:اسکول پر کریکر حملہ، پرنسپل جاں بحق

آج نیوز - کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کریکر حملے میں اسکول کے پرنسپل جاں بحق جبکہ تیس بچے شدید زخمی ہوگئے،پولیس حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں واقع نیشن اسکول میں حملہ اس وقت کیا گیا جب امتحانات کے بعد سالانہ تقریب اختتام پذیر ہوئی تھی۔ اسکول میں بچے اور ان کے والدین موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پہلے پرنسپل کو ہلاک کیا اس کے بعد دستی بم اسکول میں پھینکا جس سے تیس بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پرنسپل کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان کہ پرنسپل رشید خان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور وہ مقامی رہنما بھی تھے۔پولیس کے مطابق حملہ آور بھتہ خور تھے جنکی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.