تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:5

کراچی:لیاری میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،1 ملزم ہلاک

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلہ میں گینگ وار کا اہم رکن عقیل عرف کمانڈو جاں بحق جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے نو گو ایریا ختم کرنے کے لیے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ ہفتہ کی صبح رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو رینجرز کو سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا اوردو طرفہ فائرنگ کے نتجے میں لیاری گینگ وار کا اہم رکن عقیل عرف کمانڈو مارا گیا جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جن میں لیاری گینگ وار کے دو اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق مقتول عقیل عرف کمانڈو پولیس موبائل پر راکٹ حملہ سمیت متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.