30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:25
سندھ :انتخابی امیدواروں کا اعلان کل کیا جائیگا،پی پی پی
آج نیوز - پیپلز پارٹی سندھ نے حتمی امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا، پارلیمانی بورڈ کی مشاورت جاری ہے اور امید ہے حتمی امیدواروں کا اعلان کل کیا جائیگا۔پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ انتخابی امیدواروں کا اعلان کل تک کر دیگا، شرجیل میمن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ لیاری کیلئے بھی ابھی کوئی نام حتمی نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ لیاری سے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کو ترجیح دی جائے گی اور امن کمیٹی لیاری کی سفارش پر کوئی امیدوار نہیں لینگے، انہوں نے کہا نبیل گبول ایک سال پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے لیاری کے نام پر کروڑوں روپئے فنڈ بٹورنے کے بعد پارٹی تبدیل کرلی ۔