30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:35
صوبائی کابینہ میں 2 وزراء پرتحفظات ہیں،انور سیف اللہ
آج نیوز - پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختوں خوا کے صدر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ نگراں صوبائی کابینہ میں دو وزراء پر ان کے شدید تحفظات ہیں۔ اس سلسے میں وہ وزیراعلیٰ سے بات کریں گے، پشاور میں میڈیا سیل کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انور سیف اللہ خان نے کہا کہ مذکورہ صوبائی وزراء کا تعلق سیاسی پارٹیوں سے ہے اور شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ پی پی پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے خیبر پختون خوا کے پینتیس میں سے ستائیس قومی اسمبلی کے صوبائی اسمبلی کے ننانوے میں سے چھیاسی اور قبائلی علاقہ جات کے بارہ میں سے دس پر امیدواروں کا اعلان کرچکے ہیں اورباقی پر دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔