30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:45
ملک سے ایس آر او کلچر کے خاتمے کا مطالبہ
آج نیوز - اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اگلے مالی سال بیس سو تیرہ، چودہ کے بجٹ تجاویز میں ریفارم جنرل ٹیکس کے نفاذ اور ملک سے ایس آر او کلچر کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔اورر سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈریل بورڈ آف ریونیو کو اگلے مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے لئے بجٹ تجاویز دے دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اگلے مالی سال سے ریفارم جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ کرے۔ سیلز ٹیکس کی شرح کو سولہ فیصد سے کم کر کے ساڑے بارہ فیصد کیا جائے۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک سے ایس آر او کلچر کا مکمل خاتمے کیا جائے۔ بجٹ تجاویز میں اگلے پانچ برسوں کے لئے ٹیکس نیٹ میں اضافے اور محاصل کو بڑھانے پر فوکس کیا گیا ہے۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ریفامز کر کے ملک میں ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنائے۔ بجٹ تجاویز میں زور دیا گیا ہے کہ کسانوں کو انکم ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرانا لازمی قرار دیا جائے۔ اور ساتھ ہی حکومتی آمدنی بڑھانے کے لئے زرعی آمدنی پر ٹیکس لاگو کیا جائے۔ اس کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔