31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:59
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن
آج نیوز - کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے،، اتوار کی چھٹی کے باوجود الیکشن کیشن کے دفاتر کھلے ہیں۔ الیکشن دو ہزار تیرہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے دفتر کاغذات جمع کرانے پہنچ گئی۔ لاہورمیں عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز بھی آج اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں پانچ قومی اور دس صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر موجود ہیں، جن کے پاس مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔ اب تک تین ہزار کے قریب امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جن میں سے ایک ہزار کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے۔ پشاور میں ابتک قومی اسمبلی کی آٹھ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بیس خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ اقلیتوں کی تین نشستوں کیلئے بائیس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔