تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:19

کراچی: رینجرز کا آپریشن، 25 افراد زیر حراست، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرزنے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پچیس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون رانگڑ محلہ میں رینجرز نے شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر داخلی و خارجی راستے بند کردئے، گھر گھر تلاشی میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے افراد سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.