31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:39
اعصام اور راجر نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین راجر نے میامی ماسٹرز ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ یہ پاک ڈچ جوڑی کا ایک ساتھ تیسرا ٹائٹل ہے۔ میامی میں کھیلے جانے والے ماسٹرز ایونٹ کے مینز ڈبلزفائنل میں ففتھ سیڈ اعصام اور جولین کا مقابلہ تھا پولینڈ کے ماری سزفرسٹنبرگ اور مارسن ماٹ کوسکی سے۔ پاک ڈچ جوڑی نے پولش پئیرکوباآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرپہلی اے ٹی پی ماسٹرز تھاوٴسند سیریز ٹرافی حاصل کی۔ پاک ڈچ جوڑی کی فتح کا اسکورچھ چار اور چھ ایک رہا۔ اعصام اور راجرنے حریف جوڑی کی سروس تین بار بریک کی اورشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چھپن منٹ میں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اعصام اور جولین نے ایک ساتھ تیسرا ٹائٹل جیتا ہے۔ پاک ڈچ جوڑی اس سے قبل گزشتہ سال ایسٹورل اوپن اور ہال اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔