تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:9

کراچی اسٹاک میں اس ہفتے محدود کاروباری سرگرمیاں

آج نیوز - کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے محدود کاروباری سرگرمیوں کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مختلف خبروں اور سیاسی سطح پر ہلچل کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں ،،، اور سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے ،،، سائڈ لائن رہنے کو ترجیح دی ،،، تاہم بعد میں آئی ایم ایف کے قرضے کی قسط کی ادائیگی،،، سیمنٹ سیکٹر کے حوالے سے اطلاعات اور سیاسی سطح پر مثبت خبروں پر مارکیٹ میں تیزی آئی ،، اور ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،،،، تاہم کاروباری سرگرمیاں بدستور ماند رہیں ،،، اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اسی پوائنٹس بڑھ کر اٹھارہ ہزار تینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں انیس فیصد کمی ہوئی ،، اور یہ پندرہ کروڑ بارہ لاکھ شیئرز رہا۔ جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ چوالیس ارط پینتالیس کروڑ سے بڑھ کر چوالیس ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالرز پر آگیا،،، اس ہفتے کیمیکل اور بینکگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں ،،، ماہرین کا کہنا ہے کہ رزلٹ سیزن جاری ہے ،، ساتھ ہی معیشت کے حوالے سے اعدادو شمار اور سیایسی سطح پر پیش رفت پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.