31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:39
سندھ :بدین ،پی پی شہید بھٹو ،پی ٹی آئی اور دیگر نے کاغذات جمع کرائے
آج نیوز - ضلع بدین سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے آج آخری دن پ پ شہید بھٹو، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے کاغذات جمع کرائے۔پی ایس اٹھاون پر تحریک انصاف کے رہنما سید طاہر احمد شاہ نے جبکہ ندیم عباسی نے این اے دوسوپچیس پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے، پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی جانب سے آفتاب احمد خواجہ نے پی ایس انسٹھ پر اور وحدت مسلمین کی جانب سے ظہیر حسین خواجہ نے پی ایس اٹھاون پر جبکہ سیدپارس شاہ نے پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فام پر پی ایس اٹھاون اوراین اے دوسو پچیس پر اور بارہ سے زائد آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔