31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:39
خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، مذہبی جماعتیں ترجیح ہیں ظفراقبال
جیو نیوز - کراچی…پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑانے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذہبی جماعتوں کوترجیح دی جارہی ہے اورجے یوآئی اورجماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے اقبال ظفرجھگڑانے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم اوردوسری جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کا مرحلہ تین دنوں میں مکمل کرلیاجائیگاان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں جے یوآئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ترجیح ہے اورجماعت اسلامی کے ساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں ان کا کہناتھا کہ جونشستیں ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں دوسری جماعتوں کوملیں گی مسلم لیگ کے امیدواروہاں سے اپنے کاغذات واپس لے لیں گا۔ان کا کہناتھا کہ حلقے کم اورامیدوارزیادہ ہیں اس لئے اعتراضات قدرتی امرہیں ان کا کہناتھا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 پشاوراورپی کے1پشاورسے انتخابات میں حصہ لیں گے۔