31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:49
مشرف کو ابوسفیان سمجھ کر معاف کردیا جائے ،احمد رضا قصوری
آج نیوز - وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد احمد رضا قصوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لال مسجد کے گناہ پر پرویز مشرف کو ابوسفیان سمجھ کر معاف کر دیا جائے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل احمد رضا قصوری نے جمع کرائے جبکہ اے پی ایم کے رہنما ڈاکٹر امجد انچاس اورمسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل نے این اے اڑتالیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اے پی ایم ایل کے رہنما احمد رضا قصوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آٹھ سال میں ملک کو بہت کچھ دیا،جو شخص کمانڈر رہا ہو اسے کسی چیز کا ڈر یا خوف نہیں ہوتا،سابق صدر پرویز مشرف کراچی،لاہور،چترال اوراسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے،احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے میں، میں نے نہیں، چوہدری برادران نے پرویز مشرف کی معاونت کی تھی، سابق صدر پرویز مشرف نے اگر لال مسجد کا گناہ کیا ہے توانہیں ابوسفیان سمجھ کر معاف کردیا جائے۔