تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:49

کراچی :ساحل پر نجی بینک کی ”بگ کلین اپ “صفائی مہم

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر نجی بینک کی جانب سے ”بگ کلین اپ “کے عنوان سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔صفائی مہم میں نجی بینک کے ملازمین،سول سوسائٹی کے افراد اور بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے حصہ لیا اورجوش و خروش کے ساتھ سی ویو پر پھیلے کچرے کو جمع کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ساحل کو صاف ستھرا رکھنے کی اس مہم کا مقصدشہریوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ تفریح کے اس مقام پر کچراپھینکنے سے گریزکرنا چاہئے تاکہ اس کے قدرتی حسن سے زیادہ سے زیادہ لطف اٹھایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.