31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:19
چین :کوئلے کی کان میں دھماکا ،اٹھائیس افراد ہلاک ،تیرہ زخمی
آج نیوز - چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے اٹھائیس افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے، واقعہ جیلن صوبے کے بیشان شہر میں پیش آیا، دھماکے کے وقت کان میں اکتالیس کان کن موجود تھے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔