31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:40
جیکب آباد:کاغذات نامزدگی ،امیدواروں کی کورٹ آمد
آج نیوز - کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ آتے ہی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کثیر تعداد جیکب آباد کورٹ میں جمع ہوگئی۔ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الاہی بخش سومرو سمیت جیکب آباد سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ میر ہزار خان بجارانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی نظام کے بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری کو بڑی غلطی قرار دیا۔مسلم لیگ ن کے اسلم ابڑو نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل باسٹہ اور تریسٹھ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سختی سے عملدرآمد کو سراہا۔جیکب آباد کی چار صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر رٹرننگ آفسر جیکب آباد رمیش کمار کے پاس این اے دو آٹھ کے لیئے سترہ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرا لئے ہیں جب کے این اے دو سو نو پر دس امیدواروں اور پی ایس تیرہ سے پندرہ امیدواروں نے فارم جمع کرائے۔