تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:49

بلوچستان :محمود خان اچکزئی سمیت دیگر کے کاغذات جمع

آج نیوز - بلوچستان میں محمودخان اچکزئی، علی احمد کرد سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، جس سے الیکشن گہماگہمی بڑہ گئی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی اور خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر سات سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے،،،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جمعیت علماء اسلام، تحریک انصاف، جمعیت نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے،این اے دو سو انسٹھ کوئٹہ سٹی کیلئے محمود خان اچکزئی اور علی احمد کرد سمیت ستر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،ن لیگ، پیپلز پارٹی اور بی این پی مینگل کاغذات نامزدگی کی جانب پڑتال کے وقت اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.