تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:40

لوئر دیر :خاتون پہلی بار میدان میں اتر گئیں

آج نیوز - لوئردیرکی تاریخ میں پہلی بارخاتون امیدوارانتخابی معرکہ لڑنے میدان میں اترگئیں ، خاتون کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ذرائع کے مطابق لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بارکوئی خاتون انتخابی معرکے کے لیے میدان میں اتری ہے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نصرت بیگم حلقہ این اے چونتیس سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر الیکشن لڑے گی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پرنصرت بیگم نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد نوجوانوں کوروزگار کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق خواتین کے حقوق کوہردورمیں نظرانداز کیا گیا ،وہ میدان عمل میں اترکرحقوق نسواں کے لیے آواز بلند کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.